ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مندر کے قریب مسجد کی تعمیر ہندوؤں کومتشدد بنا سکتی ہے:اوما بھارتی

مندر کے قریب مسجد کی تعمیر ہندوؤں کومتشدد بنا سکتی ہے:اوما بھارتی

Sun, 04 Nov 2018 22:27:29    S.O. News Service

نئی دہلی،4 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اوما بھارتی نے اتوار کو کہا کہ ہندو دنیا میں سب سے زیادہ روادارلوگ ہیں لیکن ایودھیا میں رام مندر کے فریم میں مسجد تعمیر کی بات انہیں متشددبنا سکتی ہے۔اوما بھارتی نے اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر راہل گاندھی کو ان کے ساتھ ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھنے کے لئے مدعو کیا اور کہا کہ وہ ایسا کر کے اپنی پارٹی کے گناہوں کا کفارہ کر لیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوؤں کا سب سے زیادہ برداشت کامادہ ہے،میں تمام سیاستدانوں سے اپیل کرتی ہوں، براہ کرم ایودھیا میں پربھو رام کی پیدائش کی جگہ کے بیرونی میدان میں ایک مسجد تعمیر کرنے کے بارے میں انہیں ناقابل برداشت نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جب مقدس مدینہ شہر میں ایک بھی مندر نہیں ہو سکتا یا ویٹیکن سٹی میں ایک بھی مسجد نہیں ہوسکتی توایودھیا میں کسی مسجد کی بات کرناغیر مناسب ہے۔انہوں نے ایودھیا تنازعات کوآستھا نہیں زمین کا تنازع بتایااورکہاکہ اب یہ صرف زمین تنازع کاایک معاملہ ہے، آستھاکانہیں۔ یقین ہے کہ ایودیا پربھو رام کی جائے پیدائش ہے۔اوما بھارتی نے اس مسئلے کو عدالت کے باہر حل کئے جانے پر زور دیا اور گاندھی، سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی لیڈر مایاوتی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے،میں راہل گاندھی سمیت تمام رہنماؤں کو مدعو کرتی ہوں تاکہ رام مندر کی بنیاد رکھے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے گاندھی خاندان اور کانگریس کے سابقہ گناہوں کے لیے کفارہ کر سکیں گے جس نے ایودھیا میں مندر کی تعمیر میں ہمیشہ رکاوٹ پیداکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی لیڈر ملائم سنگھ، بنرجی، مایاوتی اور بائیں کو اس مسئلے پر بی جے پی کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ قومی مفاد کا ہے۔بھارتی نے کہا کہ اگرچہ وہ مسئلے کو حل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔کانگریس کو مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی عادت چھوڑنی پڑے گی۔انہوں نے دہرایا کہا کہ تمام جماعتوں کو اس مسئلے پر متحد ہونا پڑے گا۔1990کی دہائی میں رام جنم بھومی تحریک میں حصہ لے چکیں اوما بھارتی نے کہا کہ وہ رام مندر تعمیر کو لے کر مکمل طور پر کاربند ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ کہیں کہ رام مندرکی تعمیر صرف میری لاش پرہوگی تو پھر یہ بھی قبول ہے۔


Share: